آواران میں زلزلہ متاثرین کی مشکلات میں کمی نہ آسکی

Awaran Earthquake

Awaran Earthquake

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع آواران میں زلزلہ متاثرین کی مشکلات میں کمی نہ آسکی، بنیادی سہولتیں نہ ہونے سے متاثرین کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔13 دن گزر گئے، وہی کھلا آسمان، کھانے کو روٹی نہیں، پینے کو صاف پانی نہیں، زلزلے سے جن لوگوں کے گھر تباہ ہوئے، وہ بے بسی سے اپنے گھروں کا ملبہ اٹھا رہے ہیں۔

نی سے مختلف امراض بھی پھیل رہے ہیں، مگر علاج کیلئے ادویات نہیں۔ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں پیچیدگی کے باعث امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے، متاثرین کا شکوہ ہے کہ ان کو امداد فراہم نہیں کی جا رہی۔