آواران میں زلزلے کے باعث متعدد گھر زمین بوس ہو گئے، ڈی سی آواران

DC Awaran

DC Awaran

آواران (جیوڈیسک) آواران میں زلزلے کے باعث متعدد گھر زمین بوس ہو گئے ہیں، ڈی سی آواران رشید بلوچ کے مطابق ضلع آواران کے علاقے مشکے کے گاوں نوک جو میں تمام مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ ملبے تلے دبے 4 افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

جبکہ اب بھی متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے کوششیں جا ری ہیں۔ رشید بلوچ کا کہنا ہے کہ نوک جو میں طبی امداد کیلئے مزید 2 ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں جبکہ زلزلے سے آواران میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔