آواران زلزلہ متاثرین کو روٹی، پانی، ادویات کی کمی کا سامنا

Awaran

Awaran

آواران (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع آواران میں زلزلے کو 16 دن گزر گئے، مگر متاثرین کو آج بھی روٹی، پانی، ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔ زلزلہ متاثرین کی مشکلات جوں کی توں ہے، بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔

جبکہ موسم کی تبدیلی کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا، جس سے متاثرین ایک اور پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں، مثاثرین کا کہنا ہے کہ امدادی سامان کی تقسیم ست روی کا شکار ہے ان کو حکومتی امداد فراہم نہیں کی جارہی ہے۔