آواران (جیوڈیسک) آواران زلزلے سے متاثرہ ضلع آواران میں امدادی سامان لے جانے والے فوجی قافلے پر ایک بار پھر شرپسندوں نے فائرنگ کر دی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
عسکری ذرائع کے مطابق فوجی قافلے پر زلزلے سے متاثرہ ضلع کیچ کی سب تحصیل ہوشاب کے علاقے ڈنڈار میں فائرنگ کی گئی، تاہم فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فائرنگ کے بعد شرپسند فرار ہو گئے، فوجی جوان زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان لے کر آواران سے کیچ میں داخل ہو رہے تھے۔