آواران (جیوڈیسک) بلوچستان کے علاقے آواران کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے تبلیغی جماعت کے 8 ارکان کو اغوا کر لیا گیا۔ آواران بلوچستان کے علاقے آواران سے نامعلوم مسلح افراد نے تبلیغی جماعت کے 8 ارکان کو اغوا کر لیا۔
اغوا ہونے والے افراد کا تعلق پشاور اور بنوں سے ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد نے نواحی علاقے جھا میں مسجد کا گھیرائو کرکے تبلیغی جماعت کے 8 افراد کو اغوا کر لیا۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔