آواران (جیوڈیسک) بلوچستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقہ آواران میں امدادای سرگرمیوں میں مصروف فرنٹیئر کور کے اہلکاروں پر ایک بار پھر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق آواران کے علاقے بزداد میں ایف سی اہلکار امدادی کاموں میں مصروف تھے۔
کہ نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کردی تاہم اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے، حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ گزشتہ روز بھی اسی علاقے میں ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی تھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔