اوباڑو : کوٹ مٹھن جانے والی زائرین سے بھری بس الٹ گئی، 35 زخمی

Kot Mithan

Kot Mithan

اوباڑو (جیوڈیسک) اوباڑو کے قریب گڈو کشمور روڈ پر سہون سے کوٹ مٹھن جانے والی زائرین سے بھری بس الٹ گئی جس سے پینتیس زائرین شدید زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل اسپتال اوباڑو اور شیخ زید اسپتال رحیم یار خان منتقل کیا گیا ہے۔ لال شہباز قلندر کے تین روزہ عرس کی تقریبات میں شرکت کے بعد سیہون سے کوٹ مٹھن واپس جانے والی زائرین سے بھری بس کھمبڑا کے قریب گڈو کشمور پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں پینتیس سے زائد مسافر شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو تحصیل اسپتال اوباڑو جبکہ شدید زخمیوں کو شیخ زید ھسپتال رحیم یار خان منتقل کیا گیا ہے جبکہ اس دوران جائے حادثہ سے زخمیوں کو ھسپتال منتقل کرنے کے دوران کھمبڑا پولیس موبائل کا تیل ختم ہوگیا جس کے باعث زخمیوں کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑا اور زخمیوں کو تاخیر سے دوسری گاڑی میں منتقل کر کے طبی امداد کے لئے روانہ کیا گیا زخمیوں کی مطابق بس اور روڈ کی خستہ حالی کے باعث حادثہ پیش آیا ہے۔