اوباڑو (جیوڈیسک) اوباڑو کے نواحی علاقے میں پولیس آپریشن کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ اوباڑو کے نواحی علاقے چانڈیا میں ڈاکووں کی موجودگی کی اطلاع پر رحیم یار خان کی پولیس نے آپریشن کیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو رب نواز ہلاک ہو گیا۔
اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طورپر قریب واقع ھسپتال پہنچایا گیا، ڈی پی او رحیم یار خان سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو پر متعدد مقدمات درج تھے وہ پنجاب پولیس کوبھی مطلوب تھا۔