اوباش نوجوان کی طالبہ سے زبردستی زیادتی رنگے ہاتھوں گرفتار

ڈسکہ: اوباش نوجوان کی طالبہ سے زبردستی زیادتی رنگے ہاتھوں گرفتار تفصیل کے مطابق محلہ ٹھٹھیاراں کے رہائشی محنت کشی محمد رمضان کی جوان سالہ بیٹی (س)کو گھر سے کالج پڑھنے آئی چھٹی کے وقت کالج سے نکلی تو محلہ موتی مسجد کا رہائشی رضوان اسے ورغلا کر موٹر سائیکل پر بٹھا کر گلاستان کالونی میں اپنے ایک دوست عثمان کے گھر لے گیا جہاں پر ملزم نے اسے زبردستی اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

گھر نہ پہنچے پر اس کے والدین کو تشویش ہو ئی تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع دی تو پولیس نے چھاپہ مار کر رنگے ہاتھوں پکڑ لیا سٹی پولیس مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔