دو اوباشوں نے جواں سال محنت کش کو گن پوائنٹ پر بدفعلی کا شکار بنا ڈالا

Dinga

Dinga

ڈنگہ: مزدوروں کے عالمی دن یکم مئی کو دو اوباشوں نے جواں سال محنت کش کو گن پوائنٹ پر بدفعلی کا شکار بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق جواں سال محنت کش قیصر فاروق ولد محمد بوٹا مسلم شیخ سکنہ بولانی جو محمد انور ولد کرم الٰہی گوجر سکنہ ڈھلیان شریف کے ڈیرہ پر بھینسوں کو چارہ ڈالنے پر ملازم تھا۔

یکم مئی کو رات ڈیرہ پر سوایا تو ساڑھے بارہ بجے رات کو امجد رفیق ولد محمد خاں سکنہ نور پور گوجراں سکنہ سوہاوہ نے اٹھایا اور نا معلوم ساتھی کے ہمراہ پسٹل 30 بور تان کر جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر بدفعلی کا شکار بنایا۔

پولیس تھانہ ڈنگہ نے دونوں ملزمان کے خلاف 377 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش سینئر سب انسپکٹر محمد نواز کے سپرد کر دی ہے۔