اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیلام کیا گیا بوئنگ طیارہ قابل پرواز نہیں تھا، نیلامی میں قواعد و ضوابط کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔
ترجمان پاک فضائیہ نے ذرائع سے گفتگو میں کہا کہ ناکارہ طیارے کی نیلامی وزارت دفاع سے اجازت کے بعد کی گئی، نیلامی کے عمل میں قواعد وضوابط کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ ترجمان کے مطابق ناکارہ طیارے کی نیلامی پر آڈٹ اعتراض اٹھایا گیا جسے دور کر دیا گیا تھا۔