اگست 2013 مہنگائی میں اضافے کا خدشہ

Inflation

Inflation

رواں ماہ ملک میں اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی میں اضافہ متوقع ہے، پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق اگست کے مہینے میں اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق اگست دوہزار تیرہ میں ملک میں مہنگائی کی شرح اٹھ اعشاریہ چار فیصد تک پہنچ جانے کا خدشہ ہے۔ گزشتہ ماہ میں ملک میں مہنگائی کی شرح آٹھ اعشاریہ تین فیصد رہی تھی۔ جون دوہزار تیرہ میں افراط زر کی شرح پانچ اعشاریہ نو فیصد تک آگئی تھی جو کہ پانچ سال کی کم ترین سطح ہے۔