لاہور (جیوڈیسک) اگست کے دوران بنکوں کے اسپریڈ ریٹ میں مزید تین بیسز پوائنٹ کی کمی ہوئی۔ اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق اگست میں بنکوں کا اوسط اسپریڈ ریٹ چھ، اعشاریہ ،دو ، آٹھ فیصد رہا۔ جولائی کے دوران بنکوں کی جانب سے اوسط اسپریڈ ریٹ چھ، اعشاریہ، تین، ایک فیصد کی سطح پر تھا۔
بنکوں کی جانب سے کھاتیداروں کو دئیے گئے۔ منافع اور قرضوں پر شرح سود کے درمیان فرق رواں سال کے ابتدائی آٹھ ماہ میں چورانوے بیسز پوائنٹس کم ہوا۔