اگست میں تارکین وطن نے ایک ارب بتیس کروڑ ڈالرز پاکستان بھیجے : سٹیٹ بینک

State-Bank

State-Bank

کراچی (جیوڈیسک) تارکین وطن پاکستانیوں نے اگست میں ایک ارب بتیس کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے۔ بھیجی گئی رقم جولائی کے مقابلے میں بتیس کروڑ ڈالر کم ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق اگست میں بھیجی گئی رقم جولائی کے مقابلے میں تقریبا بیس فیصد کم ہے۔

تاہم رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں بھیجی گئی رقم گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں بارہ فیصد زائد ہیں۔ رقم بھیجے جانے والے ممالک میں سعودی عرب پہلے، متحدہ امارات دوسرے جبکہ امریکہ تیسرے نمبر پر ہے۔