ترکی (جیوڈیسک) مسلح افواج کے سربراہ حلوسی اقار نے کہا ہے کہ فرات ڈھال فوجی کاروائی ترک مسلح افواج کی طاقت میں کمی نہ ہونے کی مظہر ہے۔
انھوں نے 30 اگست یوم ظفر کی مناسبت سے جاری کردہ تہنیتی پیغام میں دہشت گرد تنظیم فیتو کی 15 جولائی کو حکومت کا تختہ الٹانے کی کوشش کیطرف توجہ مبذول کروائی اور کہا کہ ترک مسلح افواج کی قوت میں کسی قسم کی کمی نہیں آئی ہے ۔فوج کے اندر موجود باغیوں کے صفایے سے فوج مزید مضبوط ہو جائے گی۔
اس گھناونے واقعے کا حکومت اور عدالت نے جو بلاتردّد جواب دیا ہے وہ باغیوں کے لیے باعث عبرت ہے اور اسے تاریخ میں جگہ دی جائے گی ۔
جنرل حلوسی اقار نے کہا کہ ترک مسلح افواج اپنے فرائض کو بخوبی نبھا رہی ہیں اور وہ قوم کے زیر حکم ہیں ۔قانونی تنظیمی ڈھانچے کے سوا فوج کے کسی بھی شخص یا تحریک کے زیر اثر آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔