کراچی (جیوڈیسک) نیشنل سیونگ نے یکم اگست سے تمام سیونگ اسکیموں کے شرح منافع میں ردو بدل کر دیا ہے۔ ڈیفنس سیونگ اسکیم کا شرح منافع اعشاریہ 37 فیصد کمی سے 7 اعشاریہ 33 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اسپیشل سیونگ اسکیم کے شرح منافع کو اعشاریہ 20 فیصد کم کر کے 5 اعشایہ 80 فیصد کر دیا گیا۔
اسی طرح بہبود سیونگ اسکیم کے شرح منافع میں اعشاریہ 48 فیصد کمی کر دی گئی۔ اور اب 9 اعشاریہ 12 فیصد کر دیا گیا ہے یعنی بیوائیں اور پینشنرز ایک لاکھ روپے کی سرمایا کاری پر 9 ہزار 600 نہیں بلکہ 480 روپے کمی کے بعد 9 ہزار 120 روپے ملا کریں گے جبکہ ریگولر سیونگ اسکیم کے شرح منافع کو اعشاریہ 24 فیصد سے کم کر کے 6 اعشاریہ 31 فیصد کر دیا گیا یعنی ایک لاکھ کی سرمایا کاری پر اب 6 ہزار 550 روپے ملنے کی بجائے 6 ہزار 310 روپے ملیں گے۔
ماہرین کے مطابق اس وقت نیشنل سیونگ اسکیم کے ریٹ پہلے ہی کافی کم ہو چکے ہیں ۔ اس میں مزید کمی سے ان اسکیموں سرمایہ کاری کا رجحان کم ہونے کا امکان ہے جبکہ بیواؤں اور پینشنرز کی آمدن بھی کم ہو جائے گی۔