اسلام آباد (جیوڈیسک) چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سندھ کے مسائل کے حل کیلئے سکھر جلسے میں لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
25 اگست کو تحریک انصاف کے سکھر میں جلسے سے متعلق عمران خان نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ جمعتہ المبارک کو سکھر وہ آ رہے ہیں۔ تحریک انصاف نے انتہائی محنت سے “پاناما کیس” کی پیروی کی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ کے گھمبیر مسائل سے ہم بخوبی واقف ہیں، اب سندھ کے حالات میں بہتری کے لئے محنت کرنا ہوگی، 25 اگست کو آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے کہ سندھ کے حالات میں بہتری کیسے ممکن ہے۔ انہوں نے سندھ کے عوام کو کل سکھر آنے کی دعوت بھی دی ہے۔