اوکلوہاما میں بگولے سے پھیلنے والی تباہی کے بعد بحالی کا کام تیزی سے جاری

Oakley hama

Oakley hama

اوکلوہاما(جیوڈیسک) امریکی ریاست اوکلوہاما میں بگولے سے پھیلنے والی تباہی کے بعد بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے 100 سے زائد افراد کو زندہ نکال گیا، ریسکیو کاکام مکمل ہوگیا۔ گزشتہ روزامریکی ریاست اوکلوہاما کے علاقے موری سے ٹکرانے والے بگولے نے تباہی اوربربادی کی نئی داستان رقم کردی۔

دو سومیل فی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے والی ہواوں نے راستے میں آنے والے ایک اسکول اوراسپتال سمیت ہرچیزکوتباہ کردیا، ہر طرف تباہ ہونے والی عمارتوں کا ملبہ بکھرا پڑا ہے۔سڑکوں پرسیکڑوں گاڑیاں ٹوٹے کھلونوں کی طرح بکھری ہوئی ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے عمارتوں کے ملبے سے 100 سے زائد افراد کو زندہ نکال لیا ہے۔

طوفان کی وجہ سے9 بچوں سمیت 24 افراد ہلاک اور 237 افراد زخمی ہوئے جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔اوکلوہاما کے گورنر نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

سیٹلائٹ تصویروں میں موری کے علاقے سے خوفناک طوفان کے ٹکرانے کی شدت دیکھی جا سکتی ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق موری سے ٹکرانے والا بگولا 2013 کا اب تک کاسب سے اونچے درجے کا طوفان تھا۔