سبی (محمد طاہر عباس ) ملک کی معروف بزرگ ہستی پیر عبدالحیٰ شاہ راشدی، سعید الحسن طاہر القادری، سید امام شاہ بخاری، سلطان محمد مشتاق قادری، سید ہمت شاہ بخاری، بلبل بولان مولانا عمر کیف۔ الحاج صاحبزادہ صوفی سلیمان نقشبندی، حافظ نذر القاری، سردار وز یر علی قادری ودیگر نے کہا کہ اولیاء کرام وصوفیاء کرام نے ہمیشہ امن ومحبت کا درس دیا ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر معاشرے میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے حضرت پیر عزت شاہ بخاری سمیت دیگر اولیاء کرام کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اولیاء کرام و صوفیاء کرام نے ہمیشہ امن و محبت راودری کا درس دیا اور اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرکے معاشرے میں مثالی امن قائم کیا تاریخ ثابت کرتی ہے بزرگان دین نے ہر طرح کی مذہبی منافرت اور نظریات و عقائد کے نظر انسانیت کی فلاح وبہبود سمیت راہ ہدایت کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرگہ ہال سبی میںدرگاہ حضرت پیر عزت شاہ بخاریکے زیر اہتمام ہونے والی عظیم الشان پیغام امن شمس العارفین قطب الاقطاب ولی کامل حضرت پیر عزت شاہ بخار ی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاعظیم شاہ پیغام امن کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پا ک ہوا جس کی سعادت حافظ فضل احمدصائم نے حاصل کی جبکہ نعتوں کا نذارنہ معروف نعت خوان فرحان علی القادری سجاول سیلم عبدالرؤف چشتی نے پیش کئے جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض الحاج صوفی سلیمان نقشبندی نے سرانجام دئیے اس موقع پر سید احسان شاہ ودپاسی، سید حسین شاہ ڈائریکٹر کالجز ،مولانا ظفر اللہ سیلاچی، سید عبدالرازق شاہ، صدر انجمن اتحاد اہل سنت سبی سائیس پیر منیر احمد جان نقشبندی، سید فیاض حسین شاہ، سید ریاض حسین شاہ،جماعت اہل سنت سبی کے ضلعی صدر حافظ محمد اقبال، مولانا عبدالطیف نقشبندی، سید امیر علی شاہ۔ مولانا دھنی بخش ،سید احسن شاہ ، حافظ محمد طاہر، علامہ دھنی بخش، علامہ عین العابدین ، علامہ حافظ غلام مصطفےٰ ، حاجی زاہد طولان ،۔حاجی سعید الدین طارق، پروفیسر منظور احمدسومرو، پروفیسر محمد حسین سومرو، مہر اللہ سومرو، سید طاہر علی کے علاوہ انجمن اتحا د اہلسنت سبی ، جماعت اہل سنت پاکستان ، انجمن طلباء اسلام ، انجمن ثناء خوان رسولۖ، بزم مزمل پاکستان ، سنی تحریک ، تحریک اہل سنت ، پاکستان فلاح پارٹی، تحریک مہناج القرآن، ضیاء الامت فاؤنڈیشن بلوچستان کے کارکناںکے علاوہ سندھ بلوچستان سمیت ملک بھر سے آئے ہوئے علماء اہل سنت مشائچ عظام قبائلی سیاسی عوامی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی عظیم الشان پیغام امن شمس العارفین قطب الاقطاب ولی کامل حضرت پیر عزت شاہ بخار ی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تاریخی اعتبار سے شمس العارفین قطب الاقطاب ولی کامل حضرت پیر عزت شاہ بخار یکی مذہبی وسماجی خدمات کا تسلسل پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے روحانی سلطنتیں فیوض و برکات کے باعث قیامت تک برقرار رہیں گی اولیائے کرام کے مزارت وحدت اسلامی کے مراکز ہیں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کیلئے بزرگان دین کی تعلیمات پرت عمل کیا جائے انسان کی کامیابی اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے میں مضمر ہے آج دین سے دوری کے باعث امت مسلمہ مصائب کا شکار ہیں کہ اولیائے کرام کے مزارات وحدت اسلامی کے مراکز ہیں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل کیاجائے حضرت پیر عزت شاہ بخاریکی تعلیمات کو مشعل راہ بنا کر دین ودنیا میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہیں کہ بزرگان دین کے مزارات پر تمام علاقائی نسلی نسانی اور فرقہ وارانہ عصبتیں ختم ہوجاتی ہیں بزرگان دین کے مزارات پاکستانی قوم کیلئے اتحاد ویکجہتی اور وحدت اسلامی کے مراکز ہیں اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے حضوراکرمۖکی اطاعت کی جائے صحابہ اکرم بزرگان دین کے نقش قدم پر چلاجائے انسان کی کامیابی اسلامی تعلیمات پر عمل پیراہونے میں مضمر ہے اس لئے ہر مسلمان کو اسلام کے مطابق زندگی بسر کرنی چاہیے دنیا انسان کے سائے کی مانند ہے انسان چلتا رہے گا تو سایہ بھی چلتا رہے گا مگر سایہ پیچھے اس وقت تک ہوگا جب آگے روشنی ہوگی اولیاء کرام کی شان ولدیت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے مقررین نے کہا اغواث اقطاب ابدال قلندر اولیائے اللہ کی روحانی سلطتین اپنے فیوض وبرکات کے باعث قیامت تک قائم رہیں گی اولیاء کرام کوبارگاہ رسالت میں حاضری کا شرف حاصل ہوتا ہے اولیاء کرام روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کا فضل واحسان ہیں ان نفوس قدسیہ سے محبت دونوں جہان میںفلاح وکامرانی اوران سے عداوت سراسر دینی وآخری خسارے کا باعث ہے درودسلام کے بعد ملک وقوم کیلئے خصوصی دعا بھی مانگیں گئیں جرگہ ہال سبی میں ہونے والی عظیم الشان پیغام امنشمس العارفین قطب الاقطاب ولی کامل حضرت پیر عزت شاہ بخار ی کانفرنس کے موقع پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہا ئی سخت انتظامات کئے گئے۔