رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہ ہوئی تو اسمبلی کا گھیراؤ کرینگے، کراچی تاجر اتحاد

Ranger

Ranger

کراچی (جیوڈیسک) آل کراچی تاجر اتحاد کے چئرمین عتیق میر کے مطابق شہر میں رینجرز کی کارروائیوں کے سبب بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان جیسی وارداتوں میں 90 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ امن و امان کی بہتر صورتحال باعث سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوا ہے ۔

عتیق میر نے سندھ حکومت کو رینجرز کے حوالے سے کسی نا مناسب فیصلے سے گریز رہنے کا مشورہ دیا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھتہ خوروں کی سرپرست سندھ حکومت بھتہ خوروں کے راستے کھولنے کی دوبارہ کوشش نہ کریں۔