میری چچی سری دیوی کپور مجھ سے اسٹائل ٹپس لیتی ہیں، سونم کپور

Sri Devi

Sri Devi

ممبئی(جیوڈیسک)بھارتی اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ ان کی چچی سری دیوی کپور ان سے اسٹائل ٹپس لیتی ہیں۔ بالی ووڈ ایکٹریس سونم کپور ایکٹنگ کے ساتھ ساتھ اپنی اسٹائل سینس کے لیے جانی جاتی ہے۔

ان کے مطابق فینز ہی نہیں بلکہ دوسری ایکٹریسز بھی ان کی فیشن سینس سے متاثر ہیں، اور ویٹرن ایکٹریس سری دیوی کپور بھی ان سے کئی بار اسٹائل ٹپس لے چکی ہیں۔ سونم کپور کا کہنا ہے۔

اپنی فلم انگلش ونگلش کی فلم بندی کے دوران ان کی چچی نے کئی بار ان سے اس سلسلے مین مشہورہ لیا تھا کہ انہیں کای پہننا چائیے اور کیا نہیں۔اور پھر کئی نوجوان ایکٹریسز تو کھلم کھلا ان کا اسٹائل کاپی کرتی ہی ہیں۔