وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) پنجاب بار کونسل کے حالیہ انتخابات میں گجرات سیٹ سے منتخب ہونے والے ممبر اورنگ زیب مَرل ایڈووکیٹ نے اپنے حلقہ انتخاب وزیرآباد بار کا دورہ کیا اور ساتھی وکلاء کا شکر یہ ادا کیا۔ اورنگ زیب مرل ایڈووکیٹ بار ہال وزیرآباد پہنچے تو وزیرآباد بار کے سنیئروکلاء عرفان مقبول بٹ،شیخ طارق امین خالد،عمران عصمت چوہدری، احمد فراز خان لودھی ،غلام شبیر چیمہ، میاں بلال منظور اور دیگر نے گل پاشی کیساتھ ان کا شاندار استقبال کیا۔
پنجاب بار کونسل کے نومنتخب ممبر نے اس موقعہ پر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے حقوق کے حصول کیلئے وہ اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کارلائیں گے اور ساتھیوں کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست جو رخ اختیار کررہی ہے وہ کسی صورت ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہے۔ میاں برادران اور پی ٹی آئی دونوں اطراف سے جب تک رویوں میں لچک نہیں آتی کسی بھی مسئلہ کا حل نکلتا نظر نہیں آتا۔ انہوں نے شریف برادران کو اپنے پیغام میں کہا کہ وہ جمہوریت کے نام پر ماورائے قوانین اقدامات سے گریز کریں۔ آئینی حدود میں رہیں اسی میں ملک اور قوم کی بہتری ہے۔
AURANG ZEB MARRAL ADVOCATE, AHMAD FARAZ KHAN LODHI AND OTHERS
AURANG ZEB MARRAL AND SHIEKH TARIQ AMEEN KHALID ADVOCATE