آسٹریلیا کے 18 رکنی ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان

T-20 squad

T-20 squad

لاہور (جیوڈیسک) لاہور انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیا کے 18 رکنی ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستانی نژاد آسٹریلین لیگ اسپنر فواد احمد ون ڈے ڈیبیو کرنے کے لیے پرامید ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز میں شامل پانچ ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے آسٹریلیا کے اٹھارہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

جس میں ون ڈے ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے جارج بیلے کو قیادت سونپی گئی ہے۔ پاکستانی نژاد فواد احمد کو آسٹریلین شہریت ملنے کے بعد پہلی باون ڈے اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔ پاکستانی نژاد آسٹریلوی لیگ اسپنر فواد احمد ون ڈے ڈیبیو کرنے کے لیے پرامید ہیں۔