آسٹریلیا کے ایڈم اسکاٹ نے یو ایس ماسٹرز کا ٹائٹل جیت لیا

Adam Scott

Adam Scott

آگسٹا(جیوڈیسک)جارجیا،امریکاآسٹریلیا کے ایڈم اسکاٹ نے یو ایس ماسٹرز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے آسٹریلوی گالفر ہیں۔بارش سے متاثرہ ماسٹرز ایونٹ کے آخری دن ایڈم اسکاٹ اور ارجنٹینا کے اینجل کیبریرا کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

دونوں گالفرز نے ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کی کوششیں کیں، کبھی اسکاٹ کا پلڑہ بھاری ہوتا تو کبھی ان کے مخالف کا۔ دونوں گالفرز کا اسکور 279 پر ٹائی ہونے کی وجہ مسلسل دوسرے سال پلے آف پر فاتح کا فیصلہ ہوا، ایڈم اسکاٹ نے بہتر کارکردگی دکھا کر پہلی بار ماسٹرز ٹائٹل جیتا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے آسٹریلوی گالفر بھی ہیں۔