لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے رضا حسن، سمیع اسلم اور عطا اللہ ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے۔
مصباح الحق ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں یونس خان، توفیق عمر، محمد حفیظ، احمد شہزاد، حارث سہیل، سرفراز احمد، شان مسعود، محمد طلحہ، اسد شفیق، اظہر علی، ذوالفقار بابر، یاسر شاہ، راحت علی، عمران خان اور احسان عادل شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 اکتوبر سے دبئی میں شروع ہوگا۔