آسٹریلیا : پناہ گزینوں کی کشتی ڈوب گئی، 106 افراد کو بچا لیا

Australia

Australia

سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے جزیرہ کرسمس میں سیاسی پناہ گزینوں کی کشتی ڈوب گئی، 106 افراد کو بچا لیا گیا، 5 لاپتہ ہو گئے۔ آسٹریلیا کے کرسمس جزیرہ میں سیاسی پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد لاپتہ ہوگئے جبکہ 106 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی میری ٹائم سیفٹی اتھارٹی کی خاتون ترجمان نے بتایا کہ سیاسی پناہ گزینوں کی کشتی شمالی جزیرہ کرسمس میں 220 کلومیٹر کے فاصلے پر ڈوبی ہے۔

جس میں سینکڑوں سیاسی پناہ گزین سوار تھے۔ کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں تمام پناہ گزین لاپتہ ہو گئے۔ حکام پناہ گزینوں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ امدادی کارروائیوں کے دوران 106 افراد کو بچا لیا گیا تاہم 5 ابھی تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔