سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے کئی شہروں میں بم سے اڑانے کی دھمکی پر متعدد اسکولوں کو خالی کرا لیا گیا ، پولیس نے دھمکیوں کی تحقیقات شروع کر دی۔
میلبرن ، سڈنی ، نیو ساؤتھ ویلز سمیت کئی علاقوں میں سکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی جس پر فوری طور سکولوں کو خالی کرا لیا گیا اور سکول بند کر دیئے گئے۔
پولیس نے دھمکیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ سکولوں کو کلئیر کیا جا رہا ہے ، یہ دھمکیاں ایسے وقت میں دی گئی ہے جب کرسمس کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد سکولوں میں کلاسز کے پہلے دن کا آغاز ہو رہا تھا۔