آسٹریلیا: جھاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پانے میں مشکلات

Australia Fire

Australia Fire

وکٹوریا (جیوڈیسک) جنوب مشرقی آسٹریلیا کی جھاڑیوں میں لگی آگ قریبی علاقوں تک پھیل گئی۔ گرمی کی شدت اور تیز ہواؤں کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ریاست وکٹوریا کے پہاڑی علاقے میں جھاڑیوں میں لگنے والی آگ قریبی جنگل تک پھیل گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدید لہر اور تیز ہوائیں آگ کو مزید بھڑکا رہی ہیں۔

فائیر بریگیڈ کا عملہ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ آگ سے اب تک متعدد گھر بھی جل چکے ہیں۔

دھویں کے گہرے بادلوں نے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔