کنبیرا (جیوڈیسک) آسٹریلیا میں جاری کار ریلی کے دوسرے روز ڈرائیورز نے خوب پھرتیاں دکھائیں۔ فرانسیسی ڈرائیور Sebastien Ogier نے کامیابی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے۔ دوسرا مرحلہ بھی اپنے نام کیا۔ Sebastien Ogier نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 3 منٹ 55 اعشاریہ تین صفر سیکنڈز میں طے کیا۔
فن لینڈ کے Jari-Matti Latvala کی 11 اعشایہ 8 سیکنڈز کے فرق سے دوسری پوزیشن رہی۔ ناروے کے ڈرائیور Andreas Mikkelsen نے تیسرے جبکہ برطانوی Kris Meeke نے چوتھے نمبر پر فنش لائن عبور کی۔