سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلیا میں بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، وہ آسٹریلوی سرزمین پر کسی بھی ایک ٹیسٹ سیریز میں4 سنچریاں داغنے والے تیسرے غیر ملکی کرکٹر بن گئے۔
انھوں نے یہ کارنامہ آسٹریلیا میں86 برس بعد دہرایا ہے، کوہلی سے قبل انگلینڈکے والی ہیمنڈ نے1929 میں اور ہربرٹ سٹکلف نے1925 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا، کوہلی نے آسٹریلیا کیخلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی دونوں اننگزمیں (115اور143) سنچریاں اسکور کی تھیں۔
اس کے بعد میلبورن ٹیسٹ میں بھی وہ 169 رنزبنانے میں کامیاب رہے تھے جبکہ سڈنی میں جاری چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھی147رنز بناکرنمایاں رہے، انگلینڈ کی جانب سے دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بیٹسمین ہیمنڈ نے1928-29 سیریزمیں آسٹریلیا کے خلاف 4 سنچریاں اسکور کی تھیں۔
انھوں نے سڈنی میں251 رنز، میلبورن میں 200 اور پھر سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 119 ناٹ آؤٹ اور دوسری اننگز میں177رنزبنائے تھے، ہیم نڈ سے قبل انگلینڈ ہی کے ایک اور بیٹسمین ہربرٹ اسٹکلف آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں115 رنز،176، 127 اور 143 کی اننگز کھیلی تھیں،ٹیسٹ کرکٹ میں ویرات کی یہ مجموعی طور پر10 ویں ٹیسٹ سنچری ہے۔
انھوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں جو10 سنچریاں بنائیں، ان میں سے چھ سنچریاں آسٹریلیا کے خلاف ہیں۔