کینبرا (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے شماریاتی بیورو کی طرف سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق چین سے سیاحوں کی آمد میں اضافے کے پیش نظر 2015 میں آسٹریلیا کی سیاحت فروغ پذیر رہی۔
اے بی ایس کا کہنا ہے کہ سال کے دوران ایک ملین سے زائد چینی سیاح آسٹریلیا آئے اور اس طرح انہوںنے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے ۔ چین بھارت کے بعد آسٹریلیا میں سیاحت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مارکیٹ کا حصہ ہے ۔اے بی ایس کا کہنا ہے کہ 2014 میں 8 لاکھ 23 ہزار چینی سیاحوں نے آسٹریلیا کا رخ کیا تھا۔
یہ تعدادگزشتہ سال اس وقت ایک ملین سے بڑھ گئی جب مزید ایک لاکھ 77 ہزار 900 سیاح آسٹریلیا آئے ، جو کہ تعداد میں اکیس اعشاریہ چھ فیصد کا اضافہ ہے ، چین سے آنے والے سیاحوں کی تعداد گزشتہ سال کے مجموعی اضافے سے تیزی سے بڑھی اور انکی تعداد میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے جو گزشتہ سال کی پیداواری شرح کا دوگنا ہے ۔
چینی سیاحوں کی تعداد میں اضافے کے بعد ایشیائی پاور ہائوس آسٹریلیا انتہائی قابل قدرسیاحت کی مارکیٹ بن گیا ہے۔