سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے عیسائی انتہا پسند گروپ نے اسلام کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے ملک میں موجود مسلم علمائے کرام اور رہنماؤں پر حملے کرنے کی دھمکی دی ہے۔ عرب ویب سائٹ کے مطابق آسٹریلین ڈیفنس لیگ نامی انتہا پسند تنظیم کی جانب سے وڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ یو ٹیوب پر وڈیو پوسٹ کی ہے۔
جس میں واضح طور پر اسلام کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی علماء کونسل کے سینئر رکن اور ترجمان الشیخ محمد سلیم، سابق مفتی اعظم تاج الدین الہلالی، آسٹریلیا مسلم فرینڈ شپ آرگنائزیشن کے چیئرمین قیصر طراد کے علاوہ سرکردہ علما محمد ناجی اور فائز محمد کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں ہیں۔