آسٹریلیا (جیوڈیسک) آسٹریلیا میں آج عام انتخابات ہو رہے ہیں، سروے کے مطابق وزیراعظم کیون رڈ کی لیبر پارٹی کو ٹونی ایبٹ کی جماعت کنزرویٹو سے شکست کا خطرہ ہے۔
ایک کروڑ 47 لاکھ آسٹریلوی ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پولنگ کا آغاز صبح آٹھ بجے ہوا جو کسی وقفے کے بغیر دس گھنٹے جاری رہے گی۔ اخبار دی آسٹریلین کی جانب سے کئے آخری سروے کے مطابق حزب اختلاف کے لبرل نیشنل اتحاد کو چون فیصد جبکہ لیبر پارٹی کو چھیالیس فیصد حمایت حاصل ہے۔
لیبر پارٹی کے چودہ سے بتیس کے درمیان نشستیں کھونے جبکہ کنزرویٹو پارٹی کو نوے نشستیں ملنے کی توقع ہے۔