ایڈیلیڈ (جیوڈیسک) سیریز گنوا کر آسٹریلوی ٹیم ہوش میں آ گئی، لگاتار تین ناکامیوں کے بعد کینگروز نے انگلینڈ کو چوتھے ون ڈے میں تین وکٹ سے ہرا دیا۔
ایڈیلیڈ میں انگلش بیٹنگ لائن خزاں کے پتوں کی طرح بکھر گئی، انگلینڈ کے پانچ کھلاڑی آٹھ رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ کرس ووکس نے 78 رنز کی اننگز کھیل کر انگلینڈ کا سکور 196 تک پہنچایا، فاسٹ باؤلر پیٹ کیومنز نے چار شکار کئے۔
آسٹریلیا نے 197 رنز کا ہدف سات وکٹوں پر عبور کر لیا۔ اوپنر ٹریوس ہیڈ نے 96 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی۔