میلبورن (جیوڈیسک) آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 111 رنز سے شکست دے دی ہے ، میلبورن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 342 رنز بنائے۔
ایرون فنچ نے شاندار 135 رنز کی اننگز کھیلی ، جارج بیلے 55 ، میکسویل 66 ، بریڈ ہیڈن 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، انگلینڈ کے سٹیون فن نے شاندار بائولنگ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک سمیت پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 231 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔
این بیل 36 ، واکس 37 اور ٹیلر 99 رنز بنا کر نمایاں رہے ، مچل مارش نے پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، مچل سٹارک اور مچل جانسن نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، ایرون فنچ کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔