میلبورن (جیوڈیسک) ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں مہمان انگلش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینگروز کو جیت کے لیے 270 رنز کا ہدف دیا۔ گیری 79 اور آین مورگن 50 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔
جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے مقررہ ہدف 46 ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ آرون فنچ 121 رنز کی شاندار اننگز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
ڈیوڈ وارنر نے 65 اور کپتان مائیکل کلارک نے 43 رنز بنائے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ سترہ جنووری کو برسبین میں ہو گا۔