سڈنی (جیوڈیسک) بھارتی بیٹسمین شیکھر دھون کا خیال ہے کہ انہیں مسلسل ناکامیوں نے پہلے سے زیادہ مضبوط بنا دیا ہے اور رنز بنانے سے بڑھ کر اطمینان بخش بات یہ ہے کہ گیند ان کے بیٹ کے وسط میں آ رہی ہے۔
آسٹریلین اٹیک کیخلاف نصف سنچری اسکور کرنے پر مطمئن بھارتی اوپنرکا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی خواہش کے مطابق ان جگہوں پر شاٹس کھیلے جہاں وہ کھیلنا چاہتے تھے۔ شیکھر کے مطابق وہ خواہ رنز بنائیں یا نہیں مگر ان میں اسکورنگ کی بھوک موجود ہے اور انہوں نے آسٹریلیا میں دو ماہ کے دوران جو کچھ سیکھا وہ اب کارآمد ثابت ہو رہا ہے۔