ایڈیلیڈ (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے جنگل میں لگی آگ خشک موسم کے باعث مزید پھیلنے لگی، آگ کی زد میں آنے سے انتیس افراد زخمی ہوگئے۔
جنوبی آسٹریلیا کی ایڈیلیڈ پہاڑیوں پر جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے لیے سیکڑوں فائر فائٹرز کوشش میں مصروف ہیں ، ہیلی کاپٹر اور چھوٹے طیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے ، آگ نے چھبیس گھروں کو جلا دیا جبکہ سینتیس خاندانوں کو عارضی کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
،آگ سے انتیس افراد کو معمولی زخم آئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ روز تک گرم موسم اور ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے۔