آسٹریلیا، جنگل میں لگی آگ رہائشی علاقوں تک پھیل گئی

Sydney

Sydney

سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے جنگل میں لگی آگ رہائشی علاقوں تک پھیل گئی، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہو گئی ہے۔ مغربی سڈنی کے دو علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

تیز ہواں اور گرم موسم کی وجہ سے آگ قریبی علاقوں تک پھیل رہی ہے۔ درجنوں فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امدادی کارروائیوں میں ہیلی کاپٹر کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے، واقعے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔