سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا، آگ کے باعث 2 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
مغربی آسٹریلیا کے علاقے ہروی میں لگی آگ بے قابو ہوتی جا رہی ہے، دو افراد آگ میں جل کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
آگ نے اب تک ایک سو چالیس سے زائد عمارت کو تباہ کر دیا ہے ، قریبی علاقوں میں ایمرجنسی کا نفاذ کیا گیا ہے جبکہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
بہتر ہزار سے زائد ہیکڑ زمین آگ کی لپیٹ میں آ چکی ہے، مقامی میڈیا کے مطابق فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔