سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی، ایک شخص ہلاک سو سے زائد گھر جل گئے۔
دارالحکومت سڈنی کے جنگلات میں لگی آگ نے مزید کئی کلو میٹر حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ دھویں کے بادلوں کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول بھی شدید متاثر ہوا ہے۔ ہزاروں افراد قریبی علاقوں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں۔
حکومت نے سڈنی اور نیو ساتھ ویلز میں ایمر جنسی نافذ کر رکھی ہے، ماہرین درجہ حرارت میں غیر متوقع تبدیلی اور تیز ہواوں کو آگ پھیلنے کا سبب بتا رہے ہیں۔