سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے جنگل میں لگی آگ رہائشی علاقوں تک پہنچنے لگی ہے، آگ پر قابو پانے میں درجنوں فائر فائٹرز مصروف ہیں۔ آسٹریلوی ریاست وکٹوریا کے شمالی علاقوں کے جنگل میں آگ کے باعث درجہ حرات 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔
تیز ہوائوں اور گرمی کے باعث آگ 17 ہزار ایکڑ رقبے کو لپیٹ میں لے چکی ہے۔ امدادی کارروائیوں میں 9 طیارے اور درجنوں فائر فائٹرز مصرف ہیں۔
حکام نے قریبی رہائشی علاقے کے لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔