ایڈیلیڈ (جیوڈیسک) آسٹریلیاء کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی۔ آگ نے قریبی آبادی کے متعدد گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ درجہ حرارت بیالیس ڈگری تک پہنچنے کے بعد شہریوں کے ساتھ جانور بھی بے حال ہو گئے۔
جنوبی آسٹریلیا کے جنگل میں لگنے والی آگ پر امدادی ٹیمیں ابھی تک قابو نہیں پا سکیں۔ آگ کی شدت اور گرم موسم آگ بجھانے کے عمل میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔
ایڈیلیڈ میں درجہ حرارت بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے سے شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ جانور بھی شدید گرمی سے بے حال ہو گئے۔