میلبورن (جیوڈیسک) بریٹ لی نے اپنی پرانی دوست لینا اینڈرسن کو جیون ساتھی بنایا، تقریب میں دونوں کے چند انتہائی قریبی عزیز اور دوست موجود تھے۔
آسٹریلیا کے سابق سپیڈ سٹار بریٹ لی نے دوسری شادی رچا لی ہے۔ اس بار انھوں نے اپنی ایک برس پرانی دوست لینا اینڈرسن کو جیون ساتھی بنایا ہے۔
تقریب میں دونوں کے چند انتہائی قریبی عزیز اور دوست موجود تھے۔ 37 سالہ بریٹ لی نے پہلی شادی 2006ء میں ایلزبتھ کیمپ سے کی تھی مگر 2 برس بعد ہی علیحدگی ہو گئی تھی۔ دونوں کا ایک بیٹا پرسٹن بھی ہے۔