یونان (جیوڈیسک) نامور تحقیقاتی ادارے PEW نے اپریل اور مئی کے مہینوں میں 16 ملکوں میں 20 ہزار سے زائد افراد سے ملکی معیشت کے حوالے سے ایک سروے سر انجام دیا۔
ان افراد سے “ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے اچھے یا بُرے ہونے کا سوال کیا گیا ” جس کے جواب میں محض چھ ملکوں کے شہریوں کے کم ازکم 50 فیصد نے مثبت میں جواب دیا ہے۔ ان ملکوں میں سے چین کے 87 فیصد، ہندوستان کے 80 فیصد، سویڈن کے 76 فیصد، جرمنی کے 75 فیصد، ہالینڈ کے 61 فیصد اور آسڑیلیا کے 57 فیصد نے مثبت رائے کااظہار کیا ہے۔
جبکہ یونانیوں کے 97 فیصد نے ملکی معیشت کے انتہائی خستہ حالت میں ہونے کا کہا ہے۔ گزشتہ برس دیوالیہ نکلنے کا اعلان کرنے والا یہ ملک فنانس اداروں کے ساتھ معاہدے کرنے کے باوجود اس بحران سے نجات نہیں پا سکا ہے۔ یونان میں بیروز گاری کی شرح 24 فیصد تک ہے۔ اقتصادی لحاظ سے مشکلات سے دو چار فرانس اور اسپین کے 86 فیصد شہریو ں کا خیال ہے کہ ان کے ملک کی معاشی حالت بُری ہے۔
بلند سطح کے سرکاری قرضوں اور بینکاری نظام میں بحران جیسی مشکلات کا سامنا ہونے والے اطالوی شہریوں کا 66 فیصد جبکہ ہنگری کا 62 فیصد ملکی معیشت سے نا خوش ہے۔ دوسری جانب ماہ جون میں یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرنے کے فیصلے سے قبل کیے گئے اس سروے کے مطابق برطانوی شہریوں کے 47 فیصد نے مثبت میں جبکہ 47 فیصد نے ہی منفی میں جواب دیا تھا۔
جاپانی شہریوں کے 68 فیصد کی رائے کے مطابق اس ملک کی معاشی حالت ٹھیک نہیں ہے، امریکی شہریوں کے لیے یہ شرح 54 فیصد ہے۔ نامور تحقیقاتی ادارے PEW نے اپریل اور مئی کے مہینوں میں 16 ملکوں میں 20 ہزار سے زائد افراد سے ملکی معیشت کے حوالے سے ایک سروے سر انجام دیا۔
ان افراد سے “ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے اچھے یا بُرے ہونے کا سوال کیا گیا ” جس کے جواب میں محض چھ ملکوں کے شہریوں کے کم ازکم 50 فیصد نے مثبت میں جواب دیا ہے۔ ان ملکوں میں سے چین کے 87 فیصد، ہندوستان کے 80 فیصد، سویڈن کے 76 فیصد، جرمنی کے 75 فیصد، ہالینڈ کے 61 فیصد اور آسڑیلیا کے 57 فیصد نے مثبت رائے کااظہار کیا ہے۔
جبکہ یونانیوں کے 97 فیصد نے ملکی معیشت کے انتہائی خستہ حالت میں ہونے کا کہا ہے۔ گزشتہ برس دیوالیہ نکلنے کا اعلان کرنے والا یہ ملک فنانس اداروں کے ساتھ معاہدے کرنے کے باوجود اس بحران سے نجات نہیں پا سکا ہے۔ یونان میں بیروز گاری کی شرح 24 فیصد تک ہے۔
اقتصادی لحاظ سے مشکلات سے دو چار فرانس اور اسپین کے 86 فیصد شہریو ں کا خیال ہے کہ ان کے ملک کی معاشی حالات بُری ہے۔ بلند سطح کے سرکاری قرضوں اور بینکاری نظام میں بحران جیسی مشکلات کا سامنا ہونے والے اطالوی شہریوں کا 66 فیصد جبکہ ہنگری کا 62 فیصد ملکی معیشت سے نا خوش ہے۔
دوسری جانب ماہ جون میں یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرنے کے فیصلے سے قبل کیے گئے اس سروے کے مطابق برطانوی شہریوں کے 47 فیصد نے مثبت میں جبکہ 47 فیصد نے ہی منفی میں جواب دیا تھا جاپانی شہریوں کے 68 فیصد کی رائے کے مطابق اس ملک کی معاشی حالت ٹھیک نہیں ہے، امریکی شہریوں کے لیے یہ شرح 54 فیصد ہے۔