آسٹریلیا میں شدید بارش اور ژالہ باری سے نظام زندگی درہم برہم

Ice Bar

Ice Bar

کینبرا (جیوڈیسک) آسٹریلیا میں تیز ہواؤں ، شدید بارش اور ژالہ باری نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے۔

طوفان بادو باراں نے ریاست کوئنز لینڈ میں تباہی مچائی ، کئی علاقوں میں بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، ژالہ باری کے باعث عمارتوں اور گاڑیوں کونقصان پہنچا۔

تیز ہوائیں چلنے سے بجلی کے کھمبے اور درخت گر گئے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، برسبین شہر میں 67 ہزار شہری بجلی سے محروم ہو گئے، طوفان کے باعث ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔