آسٹریلیا : شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کر کے گوشت پکا ڈالا

Australia

Australia

سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے شہر برسبین میں ایک شہری نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو قتل کر کے اسکے جسم کے ٹکڑے کئے اور بعد ازاں انہیں پکا ڈالا۔ گوشت جلنے کی بدبو پھیلی تو ہمسایوں نے پولیس کو اطلاع کر دی، پولیس گھر پر آئی تو ملزم فرار ہو گیا۔

چند گھنٹوں بعد ملزم کی لاش قریبی علاقے سے مل گئی جس نے خودکشی کر لی تھی۔پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔