میلبورن (جیوڈیسک) آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں کل آمنے سامنے ہوں گی، چار میچوں کی سیریز میں میزبان کینگروز کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ کل میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
میچ کی تیاری کے لیے گزشتہ روز ہونیوالے پریکٹس سیشن میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر اور آل راؤنڈر شین واٹسن نے حصہ لیا جبکہ شان مارش بھی ہاتھ کی معمولی چوٹ کے بعد ایکشن میں نظر آئے۔ وہ ہیزل ووڈ کی گیند لگنے سے ٹریننگ چھوڑ کر تھوڑی دیر بعد دوبارہ واپس آئے تھے۔
جوئے برنز تیسرے ٹیسٹ میں ڈیبیو کریں گے، دوسری جانب مہمان بھارتی ٹیم میلبورن کے گراؤنڈ پر 33 سال بعد فتح کی پیاس بجھانے کے لیے بے چین ہے۔