سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلیا میں داعش کے مبینہ حملے کی منصوبہ بندی پکڑی گئی۔پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سڈنی کے مضافات میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران گھر پر چھاپہ مارکر 2 افراد کو گرفتار کرلیاہے۔
گھر کی تلاشی کے دوران پولیس نے شکاری چاقو ،لمبا خنجر، داعش کے جھنڈے سمیت دیگر مواد برآمد کر لیا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیاکہ یہ دونوں افراد کسی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے، یہ دونوں افراد پولیس کو پہلے کسی الزام میں مطلوب نہیں تھے۔