سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلیا میں سینکڑوں افراد نے شرعی قوانین کی مخالفت اور حق میں احتجاجی مظاہرے کئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق \”ری کلیم آسٹریلیا\” نامی تنظیم نے قوانین کی مخالفت میں مظاہرہ کیا۔
تنظیم کی ترجمان کیتھرین برینن نے کہا کہ ہم مسلمانوں کے خلاف نہیں ہیں لیکن ہم آسٹریلوی اقدام کے حامی اور انتہا پسندی کے مخالف ہیں۔ ہمارے احتجاج میں ہر رنگ اور نسل کے لوگ موجود ہیں۔ دوسری جانب سڈنی اور میلبورن میں بھی سینکڑوں افراد نے قوانین کے حق میں مظاہرہ کیا۔
اس مظاہرے کے منتظم کلارے فاسٹر نے کہا کہ قوانین کے مخالفین ملک میں تعصب اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں۔